Monday , October 23 2017
Home / Top Stories / سیول سروسیس 2015 نتائج کا اعلان : ٹینا دابی کو پہلا مقام

سیول سروسیس 2015 نتائج کا اعلان : ٹینا دابی کو پہلا مقام

کشمیر کے اطہر عامر شفیع خان نے دوسرا مقام حاصل کیا ۔ جملہ 1,078 امیدوار کامیاب
نئی دہلی 10 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) سیول سروسیس امتحانات 2015 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے جو پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے منعقد کئے گئے تھے ۔ دہلی سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ ٹینا دابی نے ملک بھر میں اولین مقام حاصل کیا ہے جبکہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے اطہر عامر الشفیع خان نے ملک بھر میں دوسرا مقام حاصل کیا ہے ۔ دہلی ہی سے تعلق رکھنے والے جسمیت سنگھ سندھو نے تیسرا مقام حاصل کیا ہے ۔ جسمیت سنگھ پہلے ہی آئی آر ایس ہیں ۔ ٹینا دابی نے اپنی پہلی ہی کوشش میں یہ شاندار کامیابی حاصل کی ہے اور انہیں ملک بھر میں پہلا مقام حاصلہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ یقینی طور پر ان کیلئے قابل فخر لمحہ ہے اور وہ ہریانہ میں خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے کام کرنا چاہتی ہیں۔ ٹینا دابی نے لیڈیر سری رام کالج سے گریجویشن کیا تھا ۔ چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے انہیں مبارکباد دی ہے اور بہتر کیرئیر کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔ دہلی سے تعلق رکھنے والے اطہر عامر الشفیع خاں نے ملک بھر میں دوسرا مقام حاصل کیا ہے ۔ وہ جنوبی کشمیر میں اننت ناگ سے تعلق رکھتے ہیں۔ اپنی کامیابی پر انہوں نے کہا کہ ان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ عوام کی بہتری کیلئے کام کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے جموں و کشمیر کیڈر کا انتخاب کیا ہے ۔ وہ سمجھتے ہیں کہ اپنی ریاست کے عوام کی خواہشات کی تکمیل کیلئے کئی امکانات ہیں۔ خان نے 2014 میں پہلی مرتبہ کوشش کی تھی اور اس وقت انہیں ریلویز میں ملازمت حاصل ہوئی تھی ۔ وہ ریلوے انسٹی ٹیوٹ آف ٹرانسپورٹ مینجمنٹ لکھنو میں ٹریننگ کر رہے تھے ۔ اس بار 1,078 امیدواروں کو یو پی ایس سی امتحانات میں کامیاب قرار دیا گیا ہے ۔ ان میں 499 کا تعلق اوپن زمرہ سے ہے ۔ 314 کا تعلق دیگر پسماندہ ذاتوں سے 176 کا تعلق درج فہرست ذاتوں اور 89 کا درج فہرست قبائل سے تعلق ہے ۔ 172 امیدواروں کو ویسٹنگ لسٹ میں رکھا گیا ہے ۔ کامیاب امیدواروں کی فہرست ویب سائیٹ upsc.gov.in پر دستیاب ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT