Friday , March 31 2017
Home / ہندوستان / سیول سرویسس امتحان اگسٹ کی بجائے جون میں ہوگا: یو پی ایس سی

سیول سرویسس امتحان اگسٹ کی بجائے جون میں ہوگا: یو پی ایس سی

نئی دہلی۔/23فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) سیول سرویسس کا پریلمنری امتحان جو آئی اے ایس اور آئی پی ایس و دیگر عہدہ داروں کو منتخب کرنے کیلئے ہوتا ہے، پیشگی کرتے ہوئے اس سال اگسٹ کی بجائے جون میں منعقد کرنا طئے ہوا ہے۔ یونین پبلک سرویس کمیشن ( یو پی ایس سی) یہ ایکزام تین سال کے وقفہ کے بعد جون میں منعقد کرے گا۔ کمیشن کے سینئر عہدیدار نے کہا کہ 2016، 2015اور 2014 کے پریلمنری ٹسٹ اگسٹ کے دوران منعقد کئے گئے تھے۔ 2013 کا پریلمنری ایکزام 26مئی کو منعقد کیا گیا تھا۔ اس مرتبہ سرکاری احکام کے مطابق کمیشن کی جانب سے سیول سرویسس پریلمنری ایکزامنیشن 2017 کا انعقاد 18جون کو عمل میں آئے گا۔
سابق بی جے پی ایم ایل اے پر ریپ کا مقدمہ
گروگرام۔/23فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی کے سابق بی جے پی رکن اسمبلی وجئے جاولی کو ریپ کیس میں بک کیا گیا کیونکہ ایک خاتون کا الزام ہے کہ ایم ایل اے نے اسے ڈرگ دے کر استحصال کیا۔ پولیس نے آج کہا کہ ساکٹ حلقہ کے سابق لیجسلیٹر پر ویمنس پولیس اسٹیشن میں شکایت کے بعد آئی پی سی کے دفعات 376( ریپ ) و دیگر کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT