Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / سیول سرویسس کی کوچنگ کی فراہمی کیلئے اڈمیشن لیٹرس کی اجرائی

سیول سرویسس کی کوچنگ کی فراہمی کیلئے اڈمیشن لیٹرس کی اجرائی

ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی اقلیتی امیدواروں کے حوالے کریں گے
حیدرآباد۔20 جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ میں اقلیتی امیدواروں کو سیول سرویسس کی کوچنگ فراہم کرنے کے لیے کل 21 جولائی کو ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی کے ہاتھوں 100 منتخب امیدواروں میں اڈمیشن لیٹرس جاری کئے جائیں گے۔ اس سلسلہ میں جامعہ نظامیہ کامپلکس گن فائونڈری میں 4 بجے شام تقریب منعقد ہوگی۔ حکومت کی جانب سے اقلیتی امیدواروں کے لیے نامور خانگی کوچنگ سنٹرس میں داخلوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ تقریب میں حکومت کے مشیر اقلیتی بہبود اے کے خان اور سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل شرکت کریں گے۔ سنٹر فار ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ آف میناریٹیز (سی ای ڈی ایم) کی جانب سے اس اسکیم پر عمل آوری کی جارہی ہے۔ سنٹر کے ڈائرکٹر پروفیسر ایس اے شکور نے بتایا کہ گزشتہ سال کے حکومت نے اقلیتی امیدواروں کو اپنی پسند کے ادارے میں کوچنگ حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی ہے اور تمام اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔ گزشتہ سال چار کوچنگ سنٹرس میں اقلیتی طلبہ کو داخلہ دیا گیا تھا۔ اس مرتبہ مزید دو اداروں کا اضافہ کیا گیا ہے۔ آر سی ریڈی، حیدرآباد اسٹیڈی سنٹر، برین ٹری کے علاوہ لا ایکسلینس اور انالاگ میں داخلوں کی سہولت حاصل رہے گی۔ اسکریننگ ٹسٹ میں ٹاپ 100 امیدواروں کا انتخاب کیا گیا اور انہوں نے اپنی پسند کے اداروں کو کوچنگ کے لیے منتخب کیا ہے۔ ان اداروں کے اڈمیشن لیٹرس ڈپٹی چیف منسٹر کے ہاتھوں حوالے کئے جائیں گے۔ پروفیسر ایس اے شکور نے کہا کہ گزشتہ سال 85 طلبہ نے سیول سرویسس کی کوچنگ حاصل کی تھی اور وہ اب مینس امتحانات کی تیاری میں ہیں۔ طلبہ کو ہر ماہ اسٹیفنڈ کے طور پر 2500 روپئے ادا کیئے جاتے ہیں جبکہ اضلاع سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو ماہانہ 5 ہزار روپئے ادا کیئے جائیں گے۔ اسٹیڈی مٹیریل کے لیے 2500 روپئے علیحدہ فراہم کئے جائیں گے۔ یہ کوچنگ 9 ماہ پر مشتمل ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT