Tuesday , September 26 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سیول سرویسیس امتحانات کیلئے مفت تربیت

سیول سرویسیس امتحانات کیلئے مفت تربیت

نظام آباد:22؍ نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) طارق انصاری ڈائریکٹر گوتمی گروپ آف ڈگری کالج نے اپنے ایک اعلامیہ میں بتایا کہ محکمہ اقلیتی بہبود حکومت تلنگانہ کی زیر سرپرستی مرکزتعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات کی جانب سے مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی کے زیر اہتمام مسلم اقلیتی طلباء و طالبات کو سیول سرویس امتحان کی مفت تربیت دی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مفت تربیت  حاصل کرنے کے خواہشمند طلبہ فارم حاصل کرتے ہوئے 24 ؍ نومبر تک داخل کرسکتے ہیں آئندہ ماہ 4؍ ڈسمبر کو انٹرنس ٹسٹ منعقد ہوگا اور جنوری کے پہلے ہفتہ سے اہل امیدواروں کیلئے مفت تربیتی کلاسس کا مولانا آزاد کیمپس بلڈنگ کا آغاز ہوگا۔ تربیت حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کیلئے قیام و طعام کی مفت سہولت رہے گی ۔ مسٹر طارق انصاری نے بتایا کہ سیول سرویس امتحان کی مفت تربیت کے خواہشمند طلبہ کیلئے درخواست فارم داخل کرنے کیلئے صرف دو دن کا وقت رہ گیا ہے انہوں نے خواہشمند طلباء و طالبات پر زور دیا کہ گوتمی ڈگری کالج پر ربط پیدا کرتے ہوئے فارم حاصل کرسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے مسٹر طارق انصاری کے فون نمبر 9848454786 یا مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی کے لینڈ فون نمبر 040-23008436-23008411 پر ربط پیدا کرتے ہوئے مکمل تفصیلات حاصل کی جاسکتی ہے۔ مسٹر طارق انصاری ڈائریکٹر گوتمی گروپ آف ڈگری کالج نے بتایا کہ کم ازکم ڈگری کامیاب امیدوار درخواست داخل کرنے کے اہل ہیں انہوں نے بتایا کہ نظام آباد ضلع میں سینکڑوں مسلم طلباء و طالبات ڈگری تکمیل کرچکے ہیں اس سنہری موقع سے ضرور استفادہ کریں۔

TOPPOPULARRECENT