Saturday , April 29 2017
Home / ہندوستان / سیول سرویسیس مین کے امتحانی نتائج کا اعلان

سیول سرویسیس مین کے امتحانی نتائج کا اعلان

نئی دہلی ، 22 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سیول سرویسیس مین اگزامنیشن 2016ء کے نتیجے کا آج یونین پبلک سرویس کمیشن (یو پی ایس سی) کی جانب سے اعلان کردیا گیا ہے۔ کامیاب امیدواروں کا پرسنالٹی ٹسٹ 20 مارچ سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ سیول سرویسیس امتحان کا انعقاد ہر سال یو پی ایس سی کی جانب سے تین مرحلوں میں کیا جاتا ہے یعنی پریلمنری، مین اور انٹرویو۔ ان کے ذریعے انڈین اڈمنسٹریٹیو سرویس (آئی اے ایس)، انڈین فارن سرویس (آئی ایف ایس) اور انڈین پولیس سرویس (آئی پی ایس) و دیگر کیلئے آفیسرز منتخب کئے جاتے ہیں۔ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ مین امتحانات 3 تا 9 ڈسمبر 2016ء منعقد کئے گئے تھے اور اس کے نتائج کا اعلان کیا جارہا ہے۔ کامیاب امیدواروں کو اپنے پرسنالٹی ٹسٹ کے وقت جویو ایس ایس سی کے یہاں واقع دفتر میں منعقد کئے جائیں گے، اصل اسناد اپنے دعوؤں کی تائید میں پیش کرنے کی ضرورت رہے گی جیسے عمر، تعلیمی قابلیتیں، کمیونٹی، جسمانی معذوری اور دیگر دستاویزات۔ پرسنالٹی ٹسٹ جو 20 مارچ سے شروع ہونے کا امکان ہے، اس کی تاریخ اور وقت کی اطلاع اہل امیدواروں کو انفرادی طور پر نہیں دی جائے گی۔ پرسنالٹی ٹسٹ کیلئے امیدواروں کی تاریخ اور وقت کمیشن کی ویب سائٹ http://www.upsc.gov.in پر ملاحظہ کریں۔ ’’ای ۔ سمن لیٹر‘‘ کو ڈاؤن لوڈ کرنے سے قاصر امیدواروں کو چاہئے کہ فوری دفتر کمیشن سے مکتوب یا ٹیلی فون یا فیکس کے ذریعے رابطہ کریں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT