Thursday , August 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سیول سرویس امتحانات کیلئے مانو کی مفت تربیت

سیول سرویس امتحانات کیلئے مانو کی مفت تربیت

حیدرآباد ۔ 11 ستمبر (سیاست نیوز) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کی جانب سے اقلیتی طلباء و طالبات کو سیول سرویس امتحانات 2016ء کیلئے مفت تربیت کی فراہمی کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ مولانا آزاد نیشنل یونیورسٹی کی جانب سے چلائی جانے والی مفت تربیت کے حصول کیلئے طلباء و طالبات یونیورسٹی کی ویب سائیٹ www.manuu.ac.in سے فارم ڈاؤن لوڈ کرتے ہوئے 23 اکٹوبر سے قبل داخل کرسکتے ہیں۔ یونیورسٹی کی جانب سے فراہم کی جانے والی تربیت میں اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے وہ طلباء و طالبات داخلہ حاصل کرسکتے ہیں جو 2016ء میں ہونے والے سیول سرویس امتحانات میں شرکت کے خواہشمند ہیں۔ یونیورسٹی رجسٹرار کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق داخلہ حاصل کرنے میں کامیاب ہونے والے طلباء کو لائبریری، میڈیکل اینڈ ہیلت کے علاوہ ہاسٹل کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔ یونیورسٹی میں 27 نومبر 2015ء سے تربیتی پروگرام کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔ درخواست داخل کرنے والے طلباء و طالبات کو یکم ؍ نومبر کو منعقد ہونے والے انٹرنس ٹسٹ میں شرکت کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرنی ہوگی اور کامیاب ہونے والے طلباء و طالبات کو 16 اور 17 نومبر کو انٹرویو کیلئے طلب کیا جائے گا۔ منتخبہ طلبہ کی تربیت کا انتظام یونیورسٹی کی جانب سے کیا جائے گا جبکہ انٹرنس امتحان کا انعقاد ملک بھر میں یونیورسٹی کے 15 مراکز پر عمل میں آئے گا۔ رجسٹریشن کیلئے معمولی فیس کی ادائیگی کے ساتھ طلبہ داخلہ حاصل کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT