Wednesday , August 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سیول سرویس امتحانات کے انتظامات کا جائزہ

سیول سرویس امتحانات کے انتظامات کا جائزہ

نقل نویسی کا موقع فراہم نہ کرنے عہدیدار وں کو کلکٹر کی ہدایت
نظام آباد : 16؍ مارچ(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ماہ اپریل میں گروپ II کے امتحانات کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے لہذا امتحانات کے انعقاد کیلئے تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے رکن وویک ضلع کے عہدیدار اور کلکٹرس کے ہمراہ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے ٹی پی ایس سی کے رکن وویک نے کہا کہ تقریباً35 ہزار افراد امتحانات تحریر کررہے ہیں اور ان امتحانات  کو 24اور 25؍ اپریل کے روز دو ہفتوں میں منعقد کیا جارہا ہے اور 101 مراکز کے قیام کیلئے منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ تلنگانہ کے قیام کے بعد پہلی مرتبہ منعقدہ گروپ IIامتحان باقاعدہ طور پر انعقاد کیلئے اقدامات کرنے اور مثالی طور پر کام کرنے کی کسی قسم کی دھاندلیاں اور نقل نویسی کا موقع فراہم نہ کرے۔ ضلع پولیس انتظامیہ قبل از انتظامات کرنے، حساس مقامات کی نشاندہی کرتے ہوئے ان مراکز میں ویب کیمروں کی تنصیب ویڈیو کوریج کرنے اور امتحانات سے کئی امیدیں وابستہ ہے اور کئی بے روزگار نوجوان محنت کے ساتھ تعلیم حاصل کرتے ہوئے امتحان کی تیاری کررہے ہیں لہذا ان کے امید کے مطابق انتظامات کرنے امتحانات کا خوشگوار ماحول میں  انعقاد، امتحانی مراکز میں فرنیچر کی سہولت  کی ہدایت دی ۔ ضلع کلکٹر ڈاکٹر یوگیتا رانا نے  امتحانی مراکز میں تمام سہولتیں فراہم کرنے، پینے کے پانی اور دیگر انتظامات کرنے ، روٹ میاپ کو قطعیت دینے، پبلک سرویس کمیشن کے قواعد کے مطابق قبل از انتظامات کرنے کی ہدایت دی۔ اس موقع پر جوائنٹ کلکٹر رویندرریڈی، اڈیشنل جوائنٹ کلکٹر راجہ رام، ڈی آر او موہن لال و دیگر بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT