Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / سیول سرویس امیدواروں کو ماحولیاتی تبدیلیوں کا جائزہ لینے کی ضرورت

سیول سرویس امیدواروں کو ماحولیاتی تبدیلیوں کا جائزہ لینے کی ضرورت

انگریزی کتاب ایکالوجی انوائرنمنٹ اینڈ گلوبل ریسپانس کی رسم اجراء
حیدرآباد ۔20 ڈسمبر (سیاست نیوز) ڈائرکٹر جنرل اینٹی کرپشن بیورو جناب عبدالقیوم خان کے ہاتھوں سیول سرویسس ٹرینی مکیش سہائے کی انگریزی کتاب ’’ایکالوجی انوائرنمنٹ اینڈ دی گلوبل ریسپانس‘‘ کی رسم اجراء انجام پائی۔ رسم اجرائی کی تقریب سالار جنگ میوزیم میں انجام پائی جس میں چیرمن وگیان گروپ مسٹر راٹھیا کے علاوہ سی ای او چیالنجر سیول سروسیس اکیڈیمی جناب سیدانیس الدین ‘ ممتاز سائنس داں ڈاکٹر احمد کمال‘ محترمہ نصرت دین ( ایو ایس اے)اور جناب شاہد غوری ٹرسٹی سہاتیہ ٹرسٹ نے بھی تقریب رسم اجرائی میں شرکت کی۔اپنے صدراتی خطاب میں سیول سروسیس میںخدمات انجام دینے کے خواہاں امیدواروںسے خطاب کرتے ہوئے جناب اے کے خان نے کہاکہ وہ ماحولیات میں تیزی کے ساتھ آنے والی تبدیلیوں او ر اس سے پیدا ہونے والے مضر اثرات اور مسائل کا بغور جائزہ لیکر اس کاحل تلاش کرنے میںنمایاں رول ادا کریں۔ انہوں نے انگریزی میںشائع کی گئی کتاب کو بھی سیول سروسیس امیدوار وں کے لئے کارآمد قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ بڑھتی آلودگی ‘ بے وقت کی موسلادھار بارش‘ شدید سردی اور شدت کی گرمی دنیا کے ماحولیاتی نظام میں نمایاں تبدیلیوں کی اہم نشانیاں ہیںجس پر غور کرنے اور ان کا حل تلاش کرنے میں سیول سروسیس امیدواروں کو اہم رول ادا کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے منتظمین تقریب اور کتاب کے مصنف کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس اہم تقریب کا حصہ بننے پر فخر کااظہار کیا۔ جناب اے کے خان نے سیول سروسیس امتحانات میںحصہ لینے والے امیدواروں کے بہتر مستقبل کے لئے بھی نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعید الدین انجینئر صدر انجینئرس اسوسی ا یشن نے طلبہ سے کہاکہ وہ بین الاقوامی سطح پر ہونے والی ہر تبدیلی، ہر تغیر کا جائزہ لیں جس سے ہندوستان کی ارضیات ہی نہیں نظم و نسق اور سیاست متاثر ہوتے ہوں۔ مثال کے طور پر قطبین میں برف پگھلنے کے نتیجہ میں وہ علاقے بھی آبی ہوگئے ہیں جو پہلے آبی نہیں تھے۔ جناب اے کے خان نے بتایا کہ یو پی ایس سی کے جنرل اسٹیڈیز کے پرچہ سوم میں ارضیا، ماحولیات سے متعلق چار یا پانچ سوالات شامل رہتے ہیں جس کی بناء پر مکیش سہائے کی اس موضوع پر لکھی گئی یہ کتاب اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے مصنف کی اپنے موضوع سے متعلق وسیع معلومات اور گہرے مطالعہ کی ستائش کی۔ڈاکٹر احمد کمال نے عالمی سطح پر ارضیات کو کم اہمیت دینے کے خلاف انتباہ دیا اور کیمیائی فضلات کو کم سے کم کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے سولار اور بایوانرجی کے زیادہ سے زیادہ استعمال کی وکالت کی۔ اور کہا کہ ماحولیات سے ہم آہنگ ایندھن کے استعمال کے لئے راہیں تلاش کرنا چاہئے۔چیرمن تلنگانہ ریسورس سنٹر و صدر فورم فار بیٹر حیدرآباد ایم ویدا کمار‘ پروفیسرانور خان ‘ جناب نعیم اللہ شریف کے بشمول سیول سروسیس امیدواروں کی کثیر تعداد نے بھی استقریب میںشرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT