Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / سیول لبرٹیز کمیٹی کی ریاستی کانفرنس

سیول لبرٹیز کمیٹی کی ریاستی کانفرنس

12 اور 13 دسمبر کو گنٹور میں مقرر،نائب صدر پروفیسر جی لکشمن کا اعلان
حیدرآباد ۔ 7 ۔ دسمبر : ( این ایس ایس ) : سیول لبرٹیز کمیٹی (CLC) کی 17 ویں اسٹیٹ کانفرنس 12 اور 13 دسمبر کو گنٹور میں منعقد ہوگی ۔ جس میں عوام کے جمہوری حقوق سے متعلق اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے لیے علحدہ ریاستی کمیٹیوں کے قیام کے موضوع پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ آج یہاں این ایس ایس پر ایک میڈیا میٹ میں یہ اعلان کرتے ہوئے اسٹیٹ نائب صدر پروفیسر جی لکشمن ، جوائنٹ سکریٹریز وی رگھوناتھ اور این نارائن راؤ اور دیگر نے کہا کہ سی ایل سی کی جانب سے عوام کے جمہوری حقوق کے تحفظ کے لیے انتھک کوشش کی جارہی ہے ۔ اس کانفرنس میں کسانوں کی خود کشی ، صنعتی پالیسی بمقابلہ زرعی شعبہ ، معاشی تفاوت ، نقلی انکاونٹرس ، آندھرا پردیش کے دارالحکومت کے لیے زبردستی حصول اراضی ، ہندو بنیاد پرستی اور شہری حقوق کو خطرہ جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور فیصلے کئے جائیں گے ۔ پروفیسر ایس سیشیا ، سی ایل سی صدر افتتاحی سیشن کی صدارت کریں گے ۔ جب کہ پروفیسر آنند تھیل تھمبڈے ، آئی آئی ٹی ، کھرگ پور ، پروفیسر کنیانی کاکتیہ یونیورسٹی مخاطب کریں گے ۔ پہلے دن شام میں ایک جلوس نکالا جائیگا اور جلسہ عام منعقد ہوگا ۔۔

TOPPOPULARRECENT