Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / سیونگ اکاؤنٹس کی اقل ترین رقم میں اضافہ پر سی پی آئی کی تنقید

سیونگ اکاؤنٹس کی اقل ترین رقم میں اضافہ پر سی پی آئی کی تنقید

نئی دہلی۔7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایس بی آئی کے سیونگ بینک اکاؤنٹس کے اقل ترین ڈپازٹ کی رقم میں اضافہ کرکے اسے 5,000 روپئے کردینے کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے سی پی آئی نے آج کہا کہ بینکوں کو اب بڑھتے ہوئے بینک اکاؤنٹس سے نمٹنا مشکل محسوس ہورہا ہے۔ ملک کے سب سے وسیع بینک نے  اقل ترین ڈپازٹ کی رقم کو 6 میٹرو شہروں میں 5,000 ، شہری اور نیم شہری بینکوں کیلئے 3,000 اور دیہی بینکوں کیلئے 2,000 روپئے کردیا ہے۔ سی پی آئی کی مرکزی سیکریٹریٹ ایس بی آئی کے اس فیصلہ کی شدت سے مذمت کرتی ہے اور اضافہ سے دستبرداری کا مطالبہ کرتی ہے۔
ممبئی پولیس ٹیم پر نوی ممبئی میں حملہ
ممبئی۔ 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی پولیس ٹیم کے 7 ارکان پر جو غیرقانونی بنگلہ دیشی تارکین وطن کی گرفتاری کے لئے نوی ممبئی گئے ہوئے تھے ، مقامی افراد کی زدوکوب کا نشانہ بنے، جنہوں نے ملازمین پولیس کو ڈاکو سمجھ لیا تھا۔ دو ملازمین پولیس شدید زخمی ہوئے اور دواخانہ میں زیرعلاج ہیں۔ یہ واقعہ کومبڑ بھوجے دیہات میں پیش آیا ۔ دیہاتیوں نے شناخت کی غلطی کی وجہ سے پولیس کو زدوکوب کیا۔

TOPPOPULARRECENT