Friday , May 26 2017
Home / Top Stories / سیونگ اکاؤنٹ سے رقم نکالنے کی ہفتہ وار حد میں اضافہ

سیونگ اکاؤنٹ سے رقم نکالنے کی ہفتہ وار حد میں اضافہ

20 فبروری سے ہر ہفتہ 50,000 روپئے نکالے جاسکتے ہیں، 31 مارچ سے حد کی برخاستگی
ممبئی، 8فروری (سیاست ڈاٹ کام) ریزرو بینک (آر بی آئی) نے لوگوں کو ہولی کا پیشگی تحفہ دیتے ہوئے 13 مارچ سے بچت کھاتوں سے ایک ہفتہ کے اندر نقد رقم نکالنے کی حد ختم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ اس سے قبل جزوی ریلیف دیتے ہوئے 20 فروری سے نقد رقم نکالنے کی حد بڑھا کر 50 ہزار روپے ہفتہ وار کی جائے گی۔آر بی آئی کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے دو روزہ اجلاس کے بعد آج پالیسی پر مبنی بیان پر پریس کانفرنس میں آر بی آئی کے ڈپٹی گورنر آر گاندھی نے کہا ‘بچت کھاتوں سے رقم نکالنے کے معاملے میں دو مراحل میں صورت حال معمول پر لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ان کھاتوں سے موجودہ 24 ہزار روپے فی ہفتہ کی جگہ 20 فروری سے ہر ہفتے 50 ہزار روپے نکالے جا سکیں گے اور 13 مارچ سے نکالنے کی حد پوری طرح ختم کر دی جائے گی۔بچت کھاتوں کے علاوہ دیگر کھاتوں اور اے ٹی ایم سے نکالنے کی حد 30 جنوری کو ہی ہٹا لی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی بینکوں اور اے ٹی ایم سے رقم نکالنے کے معاملے میں مکمل طور پر نوٹ بندي سے پہلے جیسی صورتحال بحال ہو جائے گی۔آر بی آئی کے گورنر ارجت پٹیل نے پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ 27 جنوری تک نو لاکھ 92 ہزار کروڑ روپے گردش میں تھے جس میں پانچ سو اور دو ہزار روپے کے نئے نوٹوں کے ساتھ کم قیمت کے نئے اور پرانے نوٹ بھی شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نقد رقم نکالنے کی میعاد ختم کئے جانے سے صورت حال اور بہتر ہوگی۔ تاہم، نوٹ بندي کے بعد سے اب تک آئے پرانے نوٹوں کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ اس کے بارے میں کچھ دن بعد اطلاع دی جا سکے گی جب ملک سے باہر رہنے والے لوگوں کے ریزرو بینک میں پرانے نوٹ جمع کرانے اور ضلع کوآپریٹیو مرکزی بینکوں میں پرانے نوٹوں کی شکل میں جمع کرائی گئی رقم پر بھی صورت حال واضح ہو جائے گی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT