Tuesday , September 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / سیون اے سائیڈ فٹبال ٹورنمنٹ

سیون اے سائیڈ فٹبال ٹورنمنٹ

حیدرآباد ۔ 22 ستمبر ۔ ( ای میل ) جواہر ساکر کلب کے زیراہتمام سیون اے سائیڈ فٹبال ٹورنمنٹ یہاں امو گوڑہ میں 19 ، 20 ستمبر کو منعقد کیا گیا ۔ اس میں 29 ٹیموں نے حصہ لیا ۔ لائیسنس یافتہ کوچ ای ایس شیام کے مطابق فائنلس میں پی ایس جی نے کوبرا کلب کے خلاف پنالٹی شوٹس آؤٹ میں 3-2 سے کامیابی حاصل کی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی پی وینکٹ گیری سے ونرس ٹیم پی ایس جی کا تعارف کرایا گیا ۔ مہمان خصوصی نے ونرس کو 25,000 روپئے اور رنرس کو 15,000 روپئے کے نقد انعامات عطا کئے ۔
بوسٹن اسکول کی کامیابی
حیدرآباد ۔ 22 ستمبر ۔ ( راست ) ایس سی اے کے زیراہتمام کوکا کولہ کرکٹ ٹورنمنٹ کے انڈر 16 میچ میں بوسٹن اسکول نے لویالا جونیر کو 109 رنز سے واضح شکست دیدی ۔ بوسٹن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 43 اوورس میں 236 رنز اسکور کئے ۔ محمد لیاقت اور ایم اے قادر نے ترتیب وار 74 اور 72 رنز بنائے ۔ جوابی اننگز میں لویالا نے صرف 128 رنز اسکور کئے اور 34.4 اوورس میں اُن کے سارے کھلاڑی آؤٹ ہوگئے ۔ بوسٹن کے قادر نے آل راونڈ مظاہرہ ( 4/23 ) کیا ۔

TOPPOPULARRECENT