Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / سیکل شمسی توانائی سے چلنے والی موٹر سیکل بن گئی

سیکل شمسی توانائی سے چلنے والی موٹر سیکل بن گئی

کرنول کے نوجوان منیر نے کمال کردیا
کرنول ۔ 7 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : پالی ٹیکنیک کی تعلیم ادھوری چھوڑنے والے ایک نوجوان نے کمال کردیا ۔ اس نے اپنی آرڈنری باسیکل کو شمسی توانائی سے چلنے والی موٹرایز باسیکل میں تبدیل کردیا ۔ موٹر لگی یہ باسیکل اب موٹر سائیکل کی طرح چل رہی ہے ۔ لداگیری کے رہنے والے منیر نے جو کلرک پنجاری رسول کے فرزند ہیں آئی ٹی آئی تک تعلیم حاصل کی اور پالی ٹیکنیک ڈپلوما کورس ادھورا چھوڑ دیا ۔ ان کی موٹر والی باسیکل کے ساتھ موبائل فون چارج کرنے کی سہولت ہے ۔ آئی پیاڈ موجود ہے اس کے ساتھ اسپیکرس لگے ہیں ۔ باسیکل سولار پیانلس کے استعمال سے چارج کی جاتی ہے یا پھر برقی استعمال کرتے ہوئے اسے پلگ اینڈ پلے طریقہ سے چارج کیا جاتا ہے ۔ مالی تنگی کی وجہ سے اس نوجوان نے پالی ٹیکنیک تعلیم ترک کی اسکے والد خانگی دوکان میں کلرک ہیں ۔ ان کی ماں کھیت میں کام کرتی ہیں ۔ اس نوجوان نے سائیکل کے سامنے کے راڈ پر باکس لگایا سیل فون چارج کرنے کی سہولت مہیا کی اور اس پر اسپیکرس نصب کئے ۔ اس نے ایل ای ڈی لائٹ نصب کی معمول کی سیکل کی گھنٹی کی جگہ ہارن لگائی ۔ سولار پیانلس 12 واٹ بیاٹری چارج کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ دھوپ میں یہ باسیکل تیس تا 40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑتی ہے ۔ منیر نے اس ایجاد پر اپنی جیب سے 6 ہزار روپئے خرچ کئے وہ پالی ٹیکنیک کورس مکمل کرنے اور مزید چیزیں ایجاد کرنا چاہتے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT