Saturday , October 21 2017
Home / پاکستان / سیکوریٹی صورتحال کا جائزہ لینے نواز شریف کا اعلیٰ سطحی اجلاس

سیکوریٹی صورتحال کا جائزہ لینے نواز شریف کا اعلیٰ سطحی اجلاس

اسلام آباد ۔ 8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے آج فوج اور سرکاری عہدیداران کا ایک اہم اجلاس منعقدکیا جہاں ملک کی سیکوریٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا کیونکہ صرف ایک روز قبل ہی ایک خودکش حملہ میں 17 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اجلاس میں وزیرداخلہ نثارعلی خان، وزیر مالیات اسحق ڈار، فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف، امورخارجہ پر خصوصی معاون طارق فاطمی، قومی سلامتی مشیر لیفٹننٹ جنرل خان جنجوا، آئی ایس آئی سربراہ لیفٹننٹ جنرل رضوان اختر، معتمد خارجہ اعزاز احمد چودھری اور دیگر سینئر سرکاری عہدیداروں نے شرکت کی۔ دریں اثناء ایک سرکاری بیان کے مطابق ملک کی قومی و داخلی سلامتی اجلاس کا کلیدی موضوع تھا۔ چار سدہ میں کل ہوئے ایک خودکش حملے میں 17 افراد ہلاک ہوگئے تھے جن میں عام شہریوں کے علاوہ سیکوریٹی اہلکار بھی شامل تھے۔

TOPPOPULARRECENT