Tuesday , May 30 2017
Home / شہر کی خبریں / سیکوریٹی پرنٹنگ پریس اور منٹنگ کارپوریشن میں 201 جائیدادیں تقرر طلب ، درخواستیں مطلوب

سیکوریٹی پرنٹنگ پریس اور منٹنگ کارپوریشن میں 201 جائیدادیں تقرر طلب ، درخواستیں مطلوب

حیدرآباد ۔ 25 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : سید ناظم الدین ریٹائرڈ لکچرر و صدر امان ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر اسوسی ایشن راہول کالونی ٹولی چوکی کے بموجب جنرل منیجر انڈیا گورنمنٹ منٹ حیدرآباد کی جانب سے سیکوریٹی پرنٹنگ پریس اور منٹنگ کارپوریشن لمٹیڈ حیدرآباد میں جونیر ٹیکنیشن ، سوپروائزر اور جونیر آفس اسسٹنٹ کی 201 جائیدادیں تقرر طلب ہیں ۔ ان میں جونیر ٹیکشنین ( فٹر ، لیاب اسسٹنٹ ، ڈرائیور کم میکانک ، ٹرنر ، پلمبر ، ویلڈر ، میشنیٹ  ) کی 141 جائیدادیں ہیں ۔ تعلیمی قابلیت دسویں کلاس پاس کے علاوہ فلم ٹائم آئی ٹی آئی کا سرٹیفیکٹ ہونا چاہئے ۔ اور عمر یکم اپریل 2017 کو 18 اور 25 سال کے درمیان ہو ۔ سوپروائزر ( میکانیکل ، الیکٹریکل ، الیکٹرانکس ، میٹالرجی اور سیول ) کی 9 جائیدادیں ہیں ان کے لیے تعلیمی قابلیت I کلاس ڈپلوما انجینئرنگ متعلقہ ٹریڈ میں یا بی ای / بی ٹیک ہونی چاہئے ۔ ان کی عمر یکم اپریل 2017 کو 18 اور 30 سال کے درمیان ہونی چاہئے ۔ جونیر آفس اسسٹنٹ کی 51 جائیدادیں ہیں تعلیمی قابلیت گریجویشن میں 55 فیصد نشانات کے علاوہ کمپیوٹر نالج اور انگلش / ہندی ٹائپنگ میں مہارت ہونی چاہئے ۔ عمر یکم اپریل کو 18 اور 28 سال کے درمیان ہونی چاہئے ۔ اس کی امتحانی فیس جنرل / او بی سی کے لیے 400 روپئے داخل کرنا ہوگا ۔ ان لائن درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ یکم مئی 2017 کو مقرر ہے ۔ تفصیلات ویب سائٹ igmhyderabad.spmcil.com پر دستیاب ہیں ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT