Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / سیکھنے کیلئے غلطیوں کا اعادہ کرنے کی ضرورت نہیں : دھونی

سیکھنے کیلئے غلطیوں کا اعادہ کرنے کی ضرورت نہیں : دھونی

ہرارے 19 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کپتان مہیندر سنگھ دھونی نے اس امید کا اظہار کیا کہ پہلے ٹی 20 میں شکست کے بعد ٹیم کے نوجوان کھلاڑی سبق سیکھ جائیں گے اور ان غلطیوں کا اعادہ نہیں کرینگے ۔ دھونی نے امید ظاہر کی کہ ٹیم میں شامل نئے چہرے اپنی سابقہ غلطیوں کا اعادہ نہیں کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ حالانکہ ہم میچ ہار چکے ہیں اور یہ افسوس کی بات ہے لیکن اس میں بھی نوجوانوں کیلئے سیکھنے کی گنجائش موجود ہے اگر وہ اس سے سیکھنا چاہیں۔ کپتان نے نوجوان کھلاڑیوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ اس شکست کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے اور غلطیوں کا جائزہ لیا جانا چاہئے کیونکہ جب کبھی آپ اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہیں جب کبھی آپ کو ٹیم انڈیا کا حصہ بننے کا موقع ملتا ہے اس وقت آپ کو دباؤ محسوس ہوتا ہے اور اسی وقت اس طرح کے میچس میں اگر کارکردگی دکھائی جائے تو یہ ان کا امتحان ہوتا ہے ۔ دھونی نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ کل کے میچ میں آخری اوور میں درکار آٹھ رنز اسکور کرنے میں خود وہ بھی ناکام رہے ۔ انہوں نے تاہم کہا کہ انہیں ساتھی کھلاڑیوں سے اچھی کارکردگی کی امید تھی ۔

TOPPOPULARRECENT