Wednesday , July 26 2017
Home / ہندوستان / سی آر پی ایف جوانوں کو زدوکوب پولیس نے ایف آئی آر درج کیا

سی آر پی ایف جوانوں کو زدوکوب پولیس نے ایف آئی آر درج کیا

سرینگر / نئی دہلی ۔ /13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر پولیس نے ایک ویڈیو کلپ کے تعلق سے سی آر پی ایف کی شکایت پر ایف آئی آر درج کرلیا ۔ اس ویڈیو میں دکھایا گیا کہ /9 اپریل کو سرینگر پارلیمانی حلقہ میں ضمنی انتخاب کیلئے رائے دہی کے دوران چند نوجوان سی آر پی ایف جوانوں کو زدوکوب کررہے ہیں ۔ کارگزار ڈائرکٹر جنرل سی آر پی ایف سدیپ لکٹکیہ نے نئی دہلی میں بتایا کہ پولیس نے ہماری شکایت پر ایف آئی آر درج کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں قانون اپنا کام کرے گا۔ جموں و کشمیر حکومت نے کہا کہ اس طرح کے واقعات میں ملوث رہنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے ان نوجوانوں کی نشاندہی کرلی جنہوں نے سی آر پی ایف عملہ پر حملہ کیا تھا ۔ ان کے خلاف بہت جلد کارروائی متوقع ہے ۔ قبل ازیں انسپکٹر جنرل سی آر پی ایف روی دیپ سنگھ ساہی نے سرینگر میں بتایا کہ تحقیقات میں پتہ چلا کہ یہ ویڈیو بالکل درست ہے ۔ یہ واقعہ ضلع بڈگام کے قرلپورہ علاقہ میں پیش آیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس معاملہ سے قانونی طور پر نمٹیں گے ۔ جموں میں ڈپٹی چیف منسٹر نرمل سنگھ نے کہا کہ اس طرح کے واقعات ناقابل قبول ہیں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT