Thursday , July 27 2017
Home / ہندوستان / سی آر پی ایف سرینگر کے نئے انسپکٹر جنرل کا تقرر

سی آر پی ایف سرینگر کے نئے انسپکٹر جنرل کا تقرر

سرینگر ۔ 26 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) روی دیپ سنگھ ساہی نے آج انسپکٹر جنرل سی ار پی ایف سرینگر کا جائزہ حاصل کرلیا اور اس عہدہ پر فائز اتل کروال کا ہیڈکوارٹر نئی دہلی تبادلہ کردیا گیا ۔ ساہی نے 1986 ء میں اسسٹنٹ کمانڈنٹ کی حیثیت سے سی آر پی ایف میں شمولیت اختیار کی تھی، انہیں ملک گیر سطح پر بالخصوص جموں و کشمیر پنجاب ، چھتیس گڑھ، شمال مشرق میں مختلف کارروائیوں کا وسیع تجربہ ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے لوک سبھا سکریٹریٹ میں بھی خدمات انجام دیں۔ توقع ہے کہ مسٹر ساہی جموں و کشم یر میں برقراری امن کیلئے دیگر سیکوریٹی اداروں اور ریاستی انتظامیہ کے درمیان تال میل پیدا کریں گے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT