Monday , May 1 2017
Home / ہندوستان / سی آر پی ایف میں اب باورچی کو شیف، نائی کو ہیئر اسٹائیلسٹ کہینگے

سی آر پی ایف میں اب باورچی کو شیف، نائی کو ہیئر اسٹائیلسٹ کہینگے

نئی دہلی۔/21فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) سی آر پی ایف میں دھوبی، صفائی کرمچاری، مالی اور موچی کو عنقریب انگریزی القاب مل جائیں گے جبکہ باورچی کو شیف اور نائی کو ہیئر اسٹائیلسٹ کہا جائے گا جو حکومت کی جانب سے تجویز کردہ فرہنگ کا حصہ ہے۔ فٹر اب آٹو موٹیو میکانک، مالی باغبان یا ہارٹیکلچرسٹ اور صفائی کرمچاری ہاؤز کیپر جبکہ باورچی خانہ میں کام کرنے والے بشمول مسالچی، کہار اور پانی لانے والے اسسٹنٹ شیفس کہلائیں گے۔ اس پیراملٹری فورس میں مختلف ہنرمند لوگوں یا مختلف پیشوں سے تعلق رکھنے والوں کے القاب میں دیگر مجوزہ تبدیلیوں میں دھوبی کیلئے لانڈری مین، چوکیدار کیلئے سیکورٹی اسسٹنٹ اور موچی کیلئے شو میکر شامل ہیں۔ یہ تبدیلیوں کی تجویز سی آر پی ایف کو مرکزی وزیر راجیو پرتاپ روڈی کی وزارت اِسکل ڈیولپمنٹ اور انٹری پرینور شپ نے ایک پروگرام کے تحت پیش کی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT