Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / سی آر پی ایف کے دو کمانڈو ہلاک ، 14 زخمی

سی آر پی ایف کے دو کمانڈو ہلاک ، 14 زخمی

رائے پور ۔ /3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سی آر پی ایف کے دو کمانڈوز ہلاک کردیئے گئے جبکہ 14 زخمی ہوگئے جبکہ صیانتی افواج اور نکسلائیٹس کے درمیان چھتیس گڑھ کے بدترین ماؤسٹ تشدد کا ضلع سکنا میں واقعہ پیش آیا ۔ سرکاری عہدیداروں کے بموجب دونوں کمانڈرس شام دیر گئے زخموں سے جانبر نہ ہوسکے ۔ کم از کم 14 دیگر جن میں ٹیم کا لیڈر کمانڈنٹ ای ایس یادو شامل ہے زخمی ہوگئے ۔ دیگر افراد کو جنہیں گولیوں اور کرچیوں سے زخم آئے ۔ اسسٹنٹ کمانڈنٹ یوگیندر ایس آئی رویندر سنگھ ہیڈکانسٹبل سنتوش اور کانسٹبل سونا رام شامل ہیں ۔ طلایہ گردی ٹیم کی ہاتھ لگاکر حملہ کرنے والے نکسلائیٹس سے 12.30 بجے دن جھڑپ ہوگئی تھی ۔ یہ رات دیر گئے تک جاری رہی ۔ اب بھی وقفہ وقفہ سے اس علاقہ میں فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں ۔ اس واقعہ میں سی آر پی ایف کے خصوصی جنگل میں لڑائی کے شعبہ کوبرا کے ارکان شامل ہیں جن کا ماؤسٹوں کے ساتھ اولین تصادم بستر کے ضلع سکما کے علاقہ لبا نارکا میں ہوا ۔ فائرنگ کا شکار سب سے پہلے سنگھ ہوا ۔ دیگر افراد بعد میں کارروائی کے دوران زخمی ہوئے ۔ عہدیداروں کے بموجب کوبرا بٹالین کے ارکان عملہ کو بذریعہ طیارہ ہاسپٹل منتقل کیا گیا ہے ۔ یہ انکاؤنٹر گھنے جنگل میں ہوا ۔ چنانچہ طلایہ گرد اسکواڈ کو فوری طور پر مدد فراہم نہیں کی جاسکی ۔

TOPPOPULARRECENT