Tuesday , October 24 2017
Home / شہر کی خبریں / سی آر پی ایف یوم تاسیس شہید جوانوں کو خراج

سی آر پی ایف یوم تاسیس شہید جوانوں کو خراج

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : سی آر پی ایف کے 77 ویں یوم تاسیس کے موقع پر آج یادگار شہیداں گروپ سنٹر سی آر پی ایف حیدرآباد پر ایک پر اثر تقریب کا انعقاد عمل میں آیا ۔ ڈاکٹر ڈگ وجئے سنگھ آئی جی پی میڈیکل نے صدارت انجام دی ۔ مہمان خصوصی اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے اس موقع پر وطن کے لیے اپنی جان کی قربانی دینے والے شہیدوں کو یادگار شہیداں پر خراج پیش کیا ۔ اس موقع پر اشوک کمار کنوجہ ، ڈی آئی جی پی ساوتھ زون پی جونس کمانڈنٹ جی سی حیدرآباد ، ایس ڈی پانڈے کمانڈنٹ سیکنڈ سگنل بٹالین ، سدھیر دیواکر ڈی سی اور وی مہیش اے سی ، جی سی حیدرآباد موجود تھے ۔۔

 

لائبریری کورس کے لیے
درخواستیں مطلوب
حیدرآباد ۔ 27 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : محکمہ پبلک لائبریریز کو لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس میں سرٹیفیکٹ کورس میں داخلوں کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں ۔ کورس 5 ماہ کا ہوگا جس کا آغاز یکم اگست سے اور اختتام 31 دسمبر کو ہوگا ۔ یہ کورس 3 مقامات انسٹی ٹیوٹ آف لائبریری سائنس ، گنانا سائنس لائبریری انسٹی ٹیوٹ اور نوین وی ویکانندا کالج آف لائبریری سائنس میں ہوگا ۔ درخواست گذاروں کے لیے انٹر میڈیٹ یا اس کے مساوی کورس کامیاب کرنا ضروری ہے ۔ درخواست فارمس متعلقہ انسٹی ٹیوٹ پرنسپل آفس سے حاصل کی جاسکتی ہیں ۔ 30 جولائی کو 5 بجے شام کے بعد درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT