Thursday , May 25 2017
Home / ہندوستان / سی آئی اے سربراہ کی محمود عباس سے خفیہ ملاقات

سی آئی اے سربراہ کی محمود عباس سے خفیہ ملاقات

رملہ۔ 15 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) صدر فلسطین محمود عباس نے مغربی کنارہ میں سی آئی اے سربراہ کے ساتھ خفیہ ملاقات کی۔ فلسطینی عہدیداروں نے بتایا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی اس تجویز پر انہوں نے تشویش ظاہر کی کہ اسرائیل کے ساتھ جاری تنازعہ کا دو مملکتی حل صرف ایک اختیاری معاملہ ہے۔ سی آئی اے سربراہ مائیک پومپیو کی محمود عباس سے کل رملہ کے سرکاری دفتر میں ملاقات ہوئی اور ٹرمپ کے صدارتی عہدہ سنبھالنے کے بعد فلسطین کے ساتھ یہ پہلی اعلیٰ سطحی ملاقات تھی۔ دو سینئر عہدیداروں نے اپنی شناخت محفی رکھنے کی شرط پر اس ملاقات کی اطلاع دی ۔ وائیٹ ہاؤز نے اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ ایک فلسطینی عہدیدار نے بتایا کہ محمود عباس نے مائیک پومپیو کو فلسطینی موقف سے واقف کرایا۔ انہوں نے امریکہ کی اسرائیل کو واضح تائید اور فلسطین کو نظرانداز کرنے پر تشویش کا بھی اظہار کیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT