Wednesday , June 28 2017
Home / ہندوستان / سی آر پی ایف کا ڈی جی نہیں داخلی سلامتی پر مرکز بے پرواہ

سی آر پی ایف کا ڈی جی نہیں داخلی سلامتی پر مرکز بے پرواہ

نئی دہلی 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی (ایم) نے آج چھتیس گڑھ کے ضلع سکما میں سی آر پی ایف جوانوں پر گھناؤنے حملے کے تعلق سے مرکز کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکہ داخلی سلامتی کے تعلق سے سنجیدہ نہیں ہے۔ اِس حملہ میں کم از کم 25 جوان ہلاک ہوئے ہیں۔ ٹوئٹر کے ذریعہ سی پی ایم جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے تعجب ظاہر کیاکہ اِس واقعہ کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے؟ اور اِس سکیورٹی ناکامی کے لئے سیاسی ذمہ داری طے کرنے پر زور دیا۔ آج کا واقعہ سیاسی ذمہ داری اور عوامی جوابدہی کا متقاضی ہے، کیا ہمیں معلوم ہوگا کہ کوئی اِس ناکامی کی ذمہ داری قبول کررہا ہے۔ سی آر پی ایف کا موجودہ طور پر کوئی ڈائرکٹر جنرل (ڈی جی) نہیں ہے۔ حکومت واضح طور پر داخلی سلامتی کے تعلق سے بے پرواہ نظر آتی ہے، چاہے یہ کشمیر کا معاملہ ہو یا گائے کے نام پر غنڈوں کے ہاتھ ہلاکت کا واقعہ کوئی واقعہ پیش آئے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT