Thursday , July 27 2017
Home / ہندوستان / سی ایم آر آئی ہاسپٹل میں لڑکی کی موت پر ہجوم کی جانب سے توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی

سی ایم آر آئی ہاسپٹل میں لڑکی کی موت پر ہجوم کی جانب سے توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی

کولکتہ۔ 15 فروری (سیاست ڈاٹ کام) تقریباً 100 افراد کے مجمع نے خانگی ہاسپٹل سی ایم آر آئی اقبال پور میں جو جنوب مغربی کولکتہ میں واقع مبینہ طور پر آج صبح توڑ پھوڑ کی جبکہ ارکان عملہ نے انتباہ دینے کے بعد ہجوم کو زدوکوب کیا۔ ہجوم مبینہ طور پر اس وقت تشدد پر اُتر آیا تھا جبکہ ہسپتال کے ڈاکٹر نے ایک مریض لڑکی کے علاج میں لاپرواہی برتی تھیں۔ لڑکی کا آج صبح ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا۔ اس اطلاع پر قریبی بابو بازار علاقہ سے ایک ہجوم دواخانہ کے احاطہ میں داخل ہوگیا اور کھڑکیوں کے شیشے، کمپیوٹرس، رِسپشن اور بلّنگ آفس میں توڑ پھوڑ مچائی۔ ڈائمنڈ ہاربر سڑک اور اقبال پور چوراہا کی ناکہ بندی کردی گئی جبکہ یہ صبح کا مصروف ترین وقت تھا۔ اس کے نتیجہ میں دفتر جانے والے اور دیگر افراد شدید متاثر ہوئے۔ پولیس کی بھاری جمعیت ، سینئر عہدیداروں کی قیادت میں احتجاجیوں کو ناکہ بندی ختم کرنے کی ترغیب دینے میں کامیاب ہوگئی اور صورتحال پر قابو پالیا۔ پولیس کو ہسپتال کے احاطہ میں بھی تعینات کردیا گیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ مزید توڑ پھوڑ کا واقعہ پیش نہ آیا۔ مریض کے رشتہ داروں نے لڑکی کو ہاسپٹل میں شریک کروایا تھا۔ بعدازاں وہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے فرار ہوگئے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT