Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / سی ای او وقف بورڈ نے جائزہ حاصل کرلیا

سی ای او وقف بورڈ نے جائزہ حاصل کرلیا

حیدرآباد۔ 23مارچ ( سیاست نیوز) تلنگانہ وقف بورڈ کے نئے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایم اے منان فاروقی نے آج اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا۔ حکومت نے ان کے تقرر کے احکامات کل رات جاری کئے تھے۔ لا ڈپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ سکریٹری منان فاروقی نے آج حج ہاوز پہنچ کر صدرنشین وقف بورڈ محمد سلیم سے ملاقات کی اور پھر اپنی نئی ذمہ داری سنبھال لی۔ انہوں نے مختلف شعبہ جات کے عہدیداروں سے ملاقات کی اور ان کی ذمہ داریوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ منان فاروقی نے اوقافی جائیدادوں کے تحفظ کے سلسلہ میں تمام عہدیداروں اور ملازمین سے تعاون کی خواہش کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اوقافی جائیدادوں کے تحفظ اور وقف بورڈ کی آمدنی میں اضافہ کیلئے ہر ممکن مساعی کریں گے۔ وقف بورڈ کے مختلف شعبہ جات کے انچارج عہدیداروں اور ڈپٹی کلکٹر رتبہ کے ڈپوٹیشن پر خدمات انجام دینے والے افسران نے ان سے ملاقات کرتے ہوئے نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

TOPPOPULARRECENT