Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / سی ای او وقف بورڈ کی معیاد میں توسیع کیلئے محکمہ مال کی منظوری کا انتظار

سی ای او وقف بورڈ کی معیاد میں توسیع کیلئے محکمہ مال کی منظوری کا انتظار

حیدرآباد۔/25اکٹوبر، ( سیاست نیوز) چیف ایکزیکیٹو آفیسر تلنگانہ وقف بورڈ محمد اسد اللہ کی میعاد میں توسیع کیلئے محکمہ مال کی منظوری کا محکمہ اقلیتی بہبود کو انتظار ہے۔ محکمہ مال کے انچارج وزیر ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی کی جانب سے فائیل کلیرنس کے بعد محکمہ اقلیتی بہبود احکامات جاری کریگا۔ واضح رہے کہ اسد اللہ کی میعاد 24اکٹوبر کو ختم ہوچکی ہے تاہم حکومت نے وقف بورڈ کو بہتر بنانے ان کی خدمات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محمد اسد اللہ نے آج سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل سے ملاقات کی۔ سکریٹری نے انہیں چیف ایکزیکیٹو آفیسر کی حیثیت سے خدمات جاری رکھنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ باقاعدہ احکامات جلد جاری کردیئے جائیں گے۔ احکامات کی اجرائی میں تاخیر کے سبب وقف بورڈ میں اہم فائیلوں کی یکسوئی کا کام موقوف ہوچکا ہے۔ چیف ایکزیکیٹو آفیسر میعاد کے بعد والی کسی بھی فائیل پر دستخط سے گریز کررہے ہیں تاکہ بعد میں کوئی تنازعہ پیدا نہ ہو۔ محکمہ اقلیتی بہبود کے ذرائع نے بتایا کہ محمد اسد اللہ کی ڈپوٹیشن کی میعاد جاری رکھنے کے سلسلہ میں ان کے متعلقہ محکمہ سے احکامات ضروری ہیں۔

TOPPOPULARRECENT