Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / سی بی آئی عدالتوں کے قیام کیلئے ریاستوں کو مرکز کی ہدایت

سی بی آئی عدالتوں کے قیام کیلئے ریاستوں کو مرکز کی ہدایت

نئی دہلی ۔ 8 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکز نے آج تین ریاستوں جموں و کشمیر، آندھراپردیش اور مغربی بنگال کو ہدایت کی ہیکہ سی بی آئی کی خصوصی عدالتوں کو بعجلت ممکنہ کارکرد بنانے کیلئے فی الفور اقدامات کئے جائیں۔ سرکاری اعلامیہ میں کہا گیا ہیکہ ’’آندھراپردیش، جموں و کشمیر اور مغربی بنگال کی ریاستی حکومتوں سے درخواست کی گئی ہیکہ وہ بعجلت ممکنہ سی بی آئی کی خصوصی عدالتوں کو کارکرد بنانے کیلئے مؤثر اقدامات کریں‘‘۔ اس مسئلہ پر ریاستی حکومتوں اور مرکزی زیرانتظام علاقوں کے نظم و نسق کے عامہ اور امور ملازمین محکمہ جات آج منعقدہ اجلاس میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ مغربی بنگال میں تین، آندھراپردیش اور جموں و کشمیر میں ایک ایک سی بی آئی عدالتیں ہنوز کارکرد نہیں ہوسکی ہیں۔ وزارت امور ملازمین نے ریاستی حکومتوں سے افسران کے اقل ترین مقررہ مدت کی تکمیل سے قبل کئے جانے والے تبادلوں پر بھی تفصیلات طلب کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT