Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / سی بی آئی کوئی سیاسی اوزار نہیں : ڈائرکٹر انیل سنہا

سی بی آئی کوئی سیاسی اوزار نہیں : ڈائرکٹر انیل سنہا

نئی دہلی، 11 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سی بی آئی کے ڈائرکٹر انیل سنہا نے آج ان ادعا جات کو مسترد کردیا کہ تحقیقاتی ایجنسی سیاسی اوزار کے طور پر کام کر رہی ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کی میعاد کے دوران کسی سیاسی لیڈر نے کسی حمایت کیلئے ان سے ملاقات نہیں کی ۔ سی بی آئی ڈائرکٹر نے مثبت توقعات کا اظہار کیا کہ داؤ ادبراہیم کو ہندوستان واپس لایا جائے گا اور حکومت کی مختلف ایجنسیاں اس سلسلہ میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ داؤد کو وطن واپس لانے کے تعلق سے وقت کا تعین نہیں کرسکتے مگر کسی کو اس تعلق سے کوئی شبہ نہیں ہونا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ چھوٹا راجن کے معاملہ میں کئی بین الاقوامی ایجنسیوں نے سی بی آئی کی مدد کی ہے اور یہ خود سپردگی نہیں ہے ۔ سی بی آئی ڈائرکٹر ’’ایجنڈہ آج تک‘‘ میں اظہار خیال کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹا راجن کیلئے چھ ماہ طویل کارروائی ہوئی۔

TOPPOPULARRECENT