Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / سی بی آئی کے روبرو ہریش راوت حاضر نہیں ہوسکے

سی بی آئی کے روبرو ہریش راوت حاضر نہیں ہوسکے

دہرہ دون ۔ 9 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : اتراکھنڈ کے سابقہ چیف منسٹر ہریش راوت جنہیں سی بی آئی نے اسٹنگ آپریشن کے سلسلہ میں پوچھ تاچھ کے لیے طلب کیا ہے ۔ آج تحقیقاتی ایجنسی کے روبرو حاضر نہیں ہوسکے ۔ مسٹر راوت نے بتایا کہ انہوں نے سی بی آئی مزید مہلت طلب کی ہے اور مجھے امید ہے کہ ایجنسی ہمارے عملی مسائل کو سمجھے گی اور مزید مہلت فراہم کرے گی ۔ میں نے واضح کردیا ہے کہ سی بی آئی کے روبرو شخصی طور پر حاضر ہوں گے اور جو بھی اطلاعات طلب کی جائے گی وہ فراہم کرنے کے لیے آمادہ ہیں ۔ سابق چیف منسٹر نے یہ بھی کہا کہ وہ نارکوٹسٹ کے لیے بھی تیار ہیں ۔ چیف منسٹر کے میڈیا انچارج سریندر کمار کے بموجب آج کانگریس ارکان اسمبلی اجلاس میں شرکت کے پیش نظر راوت نے اپنا دورہ دہلی منسوخ کردیا ہے جب کہ سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق انہیں کل اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنا ہے ۔ مسٹر ہریش راوت کے خلاف ارکان اسمبلی کی خرید و فروخت کا الزام ہے جب کہ اسٹنگ آپریشن کے ذریعہ ایک ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ باغی ارکان اسمبلی کو واپس لانے کے لیے لالچ دینے کی پیشکش کررہے ہیں ۔ سی بی آئی نے اس معاملہ کی ابتدائی تحقیقات کے بعد راوت کو پوچھ تاچھ کے لیے سمن جاری کیا ہے اور انہیں آج حاضر ہونے کی ہدایت دی تھی ۔۔

TOPPOPULARRECENT