Wednesday , May 24 2017
Home / ہندوستان / سی بی آئی کے سابق افسر کے ٹھکانوں پر سی بی آئی کی چھاپہ ماری

سی بی آئی کے سابق افسر کے ٹھکانوں پر سی بی آئی کی چھاپہ ماری

نئی دہلی4مئی (سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) نے بدعنوانی اور بے ضابطگیوں کے الزامات میں دہلی حکومت کے سابق صحت اور خاندانی بہبود سکریٹری ڈاکٹر ترون سیم اورپرائیویٹ کمپنیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے ۔ ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ جانچ ایجنسی نے سرکاری آمدنی کو نقصان پہنچانے کے الزام میں ڈاکٹر سیم اور سیکورٹی ایجنسیوںنیزچند نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے ۔ڈاکٹر سیم پر الزام ہے کہ انہوں نے دہلی حکومت کے ہسپتالوں کے ایمرجنسی سروسز کے شعبے میں پرائیوٹ سیکورٹی گارڈوں کی تعیناتی کے معاملے میں سرکاری آمدنی کو کروڑوں روپے کا نقصان پہونچایا ہے۔
ایٹاہ میں پٹرول پمپس
ایس ٹی ایف کی دھاوے جاری
ایٹاہ4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) الیکٹرانک ڈیوائس کے ذریعے پٹرول کم تولنے والے پٹرول پمپ کے ڈیلروں کے خلاف ایٹاہ میں آج دوسرے دن بھی چھاپے ماری جاری رہی۔ ایس ڈی ایم آفیسر نتھو پرساد پانڈے کی قیادت میں بڑی تعداد میں پولس فورس، ضلع انتظامیہ کے افسر، ناپ تول محکمہ کے افسر اور ہندوستان پٹرولیم کے حکام کی نگرانی میں چھاپہ ماری کی کارروائی کی جارہی ہے ۔چھاپہ ماری سے پٹرول پمپ آپریٹروں میں افراتفری مچی ہوئی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT