Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / سی بی آئی کے نئے سربراہ کا 20 جنوری تک اعلان، مرکز کا بیان

سی بی آئی کے نئے سربراہ کا 20 جنوری تک اعلان، مرکز کا بیان

نئی دہلی ۔ /17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی کے نئے سربراہ کے انتخاب میں مسائل درپیش ہونے کا تذکرہ کرتے ہوئے مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ کے اجلاس پر بیان دیا کہ چند ہی دن میں صورتحال واضح ہوجائے گی اور /20 جنوری تک سی بی آ:ی کے نئے سربراہ کا اعلان کردیا جائے گا ۔ وزیراعظم ، چیف جسٹس آف انڈیا اور قائد اپوزیشن پر مشتمل اعلیٰ اختیاری کمیٹی کا اجلاس ، نئے سی بی آئی کے ڈائرکٹر کے نام کو قطعیت دینے کیلئے منعقد کیا گیا تھا ۔ حکومت کی پیروی کرتے ہوئے اٹارنی جنرل مکل روہتگی نے سپریم کورٹ کے اجلاس پر کہا کہ سماعت ملتوی کردی اجائے کیونکہ /20 جنوری تک سی بی آئی کے نئے ڈائرکٹر کا انتخاب عمل میں آیا ہے کیونکہ اس وقت تک صورتحال بالکل واضح ہوجائے گی ۔ سپریم کورٹ کی بنچ نے متعلقہ درخواست مفاد عامہ کی سماعت /20 جنوری تک ملتوی کردی ۔ جبکہ اٹارنی جنرل نے تیقن دیا کہ مرکز /20 جنوری تک سی بی آئی کے نئے سربراہ کا اعلان کردے گا ۔

TOPPOPULARRECENT