Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / سی بی آئی کے 28 افسران کو صدرجمہوریہ کے پولیس میڈلس

سی بی آئی کے 28 افسران کو صدرجمہوریہ کے پولیس میڈلس

ڈابولکر قتل کا سراغ لگانے والے نندکمار نائر کے علاوہ اے زید شیخ بھی شامل
نئی دہلی ۔ 14 اگست (سیاست ڈاٹ کام) معقولیت پسند مصنف و جہدکار نریندر ڈابولکر کے قتل کے مقدمہ سراغ لگانے والے ایک سی بی آئی افسر اور دیگر 27 افسران و اہلکاروں کو بہترین خدمات کیلئے یوم آزادی کے موقع پر صدرجمہوریہ کے پولیس میڈل اور پولیس میڈل برائے نمایاں خدمات دیئے گئے ہیں۔ حیرت انگیز طور پر ایک بھی آئی پی ایس افسر اس فہرست میں شامل نہیں۔ سی بی آئی میں بہترین خدمات پر صدارتی پولیس میڈل حاصل کرنے والوں میں ممبئی پولیس اسپیشل کرائم کے سپرنٹنڈنٹ نندکمار نائر بھی شامل ہیں جنہوں نے ڈابولکر قتل کیس کا سراغ لگاتے ہوئے سناتن سنستھا کے ارکان کو گرفتار کیا تھا۔ باوقار صدارتی پولیس میڈل حاصل کرنے والے دیگر افسران میں ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹس پولیس پارتھا مکرجی، سندراویل مردگاویل، پرابھنجن چکراورتی، انسپکٹر ڈبلیو اشوک کمار سنگھ، انسپکٹر و ہیڈ کانسٹیبل پی شٹی کمار شامل ہیں۔ پولیس میڈل یافتگان میں ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹس پولیس آر کے بھٹاچارجی، اجئے کمارجھا، ویریندر موہن متل، رام سنگھ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس پولیس ایس سی جیانی، آر روی، پیدی راجو بنڈی، اے زیڈ شیخ، انسپکٹر پورن سنگھ اور سب انسپکٹر رام چرن گنگوال شامل ہیں۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹرس مان سنگھ، ایس ایم متھاپاٹی، بنوئے چند گھوش، ہیڈکانسٹیبلس میتھیو کٹی کے جی، منموہن سنگھ، امر سنگھ پوار، سنجے گنگارام ساونٹ، گنگارام بھٹی اور کانسٹیبلس اندر جیت سنگھ یادو، اومکار ناتھ سنگھ کو بھی نمایاں خدمات پر پولیس میڈل دیئے گئے ہیں۔ آفس سپرنٹنڈنٹ بچن سنگھ راوت اور اسٹینو دیباجیوتی ڈے کو بھی ان کی بہترین خدمات پر پولیس میڈل دیئے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT