Sunday , July 23 2017
Home / Top Stories / سی بی ائی نے لالو کے گھر پر ہوٹل ٹنڈر کیس کے سلسلے میں دھاوا کیا۔

سی بی ائی نے لالو کے گھر پر ہوٹل ٹنڈر کیس کے سلسلے میں دھاوا کیا۔

نئی دہلی:ہوٹلوں کی دیکھ بھال کے ٹنڈر کیس میں مبینہ بے قاعدگیوں کے تازہ کیس میں سی بی ائی نے آج سابق یونین ریلوے منسٹر لالو پرساد یاد کے فیملی ممبران کے گھر کی تلاشی لی ہے۔

سی بی ائی ذرائع نے بتایا کہ اس وقت کے ریلوے منسٹر اور ان کی بیوی رابڑی دیوی ‘ ڈپٹی چیف منسٹر بہار اور ان کے بینے تیجسوی ‘ اور اس وقت کے آئی آر سی ٹی سی ایم ڈی پی کے گوئل‘ یادوکے قریبی پریم چند گپتا کی بیوی ‘ سرلہ آر پی ٹی سرلہ او ردیگر کے خلاف مقدمہ درج کیاہے ۔

گپتا سابق یونین کارپوریٹ افیسر منسٹر ہیں

۔ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ سال2006بی این آر ہوٹل رانچی اور پوری کی دیکھ بھال کے دوران خانگی سجاتا ہوٹل میں بے قاعدگیوں کے الزامات کے تحت ایف ائی آردرج کی گئی ہے۔

اسی سال آئی آر سی ٹی سی نے پبلک ٹرانسپورٹ سے بی این آر ہوٹل جو ریلوے کا ہرٹیج ہے حاصل کرلیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ تلاشی دہلی ‘ پٹنہ ‘ پوری ‘گڑگاؤں کے بشمول بارہ مقامات پر بیک وقت کی گئی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT