Monday , April 24 2017
Home / ہندوستان / سی بی ایس ای اسکولس کتابیں فروخت نہ کریں

سی بی ایس ای اسکولس کتابیں فروخت نہ کریں

نئی دہلی20اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی ثانوی تعلیم بورڈ (سی بی ایس ای) نے اس سے ملحق اسکولوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ کتابوں، بچوں کے یونیفارم اور اسٹیشنری کی فروخت نہ کریں۔بورڈ نے آج جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اس سے جڑے تعلیمی ادارے کوئی تجارتی ادارے نہیں ہیں۔ بورڈ نے کہا ہے کہ ان کی طرف سے کتابوں، بچوں کے یونیفارم اور اسٹیشنری کی فروخت شرائط کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔ بورڈ نے یہ مشورہ والدین اور دیگر فریقوں سے ملی شکایات پر جاری کیا ہے ۔ ان شکایات میں کہا گیا ہے کہ اسکولوں کے احاطے یا دیگر افراد کے ذریعے کتابیں اور بچوں کے یونیفارم کی فروخت کرکے یہ اسکول تجارتی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT