Tuesday , September 19 2017
Home / ہندوستان / سی بی ایس ای نتائج کا 31 مئی سے قبل اعلان : سمرتی

سی بی ایس ای نتائج کا 31 مئی سے قبل اعلان : سمرتی

نئی دہلی 17 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی نے آج کہا کہ سی بی ایس ای بورڈ امتحانات برائے جماعت دہم و بارہویں کیلئے نتائج کا اعلان 31 مئی سے قبل کردیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی بورڈ ز بھی امکان ہے کہ 31 مئی سے قبل ان نتائج کا اعلان کردینگے ۔ سوشیل میڈیا کی ویب سائیٹ فیس بُک پر طلبہ کے ساتھ سوال جواب میں حصہ لیتے ہوئے سمرتی ایرانی نے کہا کہ ان کی وزارت کی جانب سے ایک کابینی نوٹ تیار کیا گیا ہے تاکہ انڈین اسکول آف مائینس دھن باد اور ایک آئی آئی ٹی کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جاسکیں۔ ایک طالبہ کی جانب سے یہ اندیشہ ظاہر کئے جانے پر کہ سی بی ایس ای کے نتائج میں تاخیر ہوسکتی ہے سمرتی ایرانی نے اس سے کہا کہ وہ فکر مند نہ ہو اور یہ تیقن دیا کہ نتائج کا بروقت اعلان کردیا جائیگا۔

TOPPOPULARRECENT