Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / سی بی ایس ای کے امتحانات میں اوپن بک ٹسٹ کی تجویز

سی بی ایس ای کے امتحانات میں اوپن بک ٹسٹ کی تجویز

نئی دہلی ۔ 12 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : تعلیمی شعبہ میں اصلاحات کی سمت پیشرفت کرتے ہوئے وزارت فروغ انسانی وسائل نے اسٹیٹ اینڈ سنٹرل اسکول بورڈس سے کہا ہے کہ سیکنڈری اور سینئیر سیکنڈری سطح کے امتحانات میں اوپن بک ٹسٹ کو متعارف کروائیں ۔ اوپن بک ٹسٹ کے تحت طلباء کو سوالات کا جواب دیتے وقت اپنے نوٹس یا نصابی کتب سے استفادہ کی اجازت رہے گی ۔ جس کا مقصد طلباء کو اسباق یاد کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ ممتحن کو سوالات کا جواب پڑھ کر سنایا جاسکتا ہے ۔ لیکن اس کی تشریح متعلقہ سوال کے عین مطابق ہونا چاہئے ۔ اسکول ایجوکیشن سکریٹری ایس سی کھونیتا نے یہ تجویز گذشتہ سال 28 اکٹوبر کو منعقدہ ایجوکیشن بورڈ کے اجلاس میں پیش کی تھی جس کے نتیجہ میں وزارت فروغ انسانی وسائل نے ایک مشترکہ سوالیہ پرچہ تیار کرنے کے لیے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی تاکہ بورڈ کے امتحانات میں اوپن ٹیکسٹ بک اسسٹمنٹ کو شامل کیا جاسکے ۔ اس خصوص میں ریاستوں سے 29 جنوری تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ۔۔

TOPPOPULARRECENT