Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / سی بی ایس سی اور کیندریہ ودیالیہ میں ہندی لازمی مضمون متوقع

سی بی ایس سی اور کیندریہ ودیالیہ میں ہندی لازمی مضمون متوقع

نئی دہلی ۔18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس سی) اور کیندریہ ودیالیہ اسکولوں میں دسویں جماعت تک ہندی زبان کی تعلیم کو لازمی قرار دیا جاسکتا ہے کیونکہ اس ضمن میں ایک پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات کو صدرجمہوریہ نے منظوری دیدی ہے۔ صدارتی حکمنامہ میں کہا گیا ہیکہ ’’وزارت فروغ انسانی وسائل کو چاہئے کہ وہ ہندی زبان کو لازمی نصاب میں شامل کرنے کیلئے سنجیدہ مساعی کرنا چاہئے‘‘۔

وادی کشمیر میں زلزلے کے معمولی جھٹکے
سرینگر18اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) جموں کشمیر کے دارالحکومت سری نگر اور وادی کے دیگر علاقوں میں آج زلزلے کے درمیانے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔جھٹکے چند سیکنڈ کے لئے تھے ، لیکن لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر نکل آئے ۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے ‘یو این آئی ‘ کو بتایا کہ صبح 10 بج کر 42 منٹ پر آئے زلزلے کی شدت ریکٹر پیمانے پر پانچ ناپی گئی۔ زلزلے کا مرکز لداخ علاقے میں واقع تھا۔زلزلے سے فی الحال کسی طرح کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT