Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / سی جی او ٹاورس پر سوچھ بھارت پروگرام کا انعقاد

سی جی او ٹاورس پر سوچھ بھارت پروگرام کا انعقاد

حیدرآباد ۔ 26 ۔ مئی : ( این ایس ایس): موجودہ حکومت کی حلف برداری کی دوسری سالگرہ کے موقع پر آج ایس آئی حسین ، ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل آف مائنس سیفٹی ، وزارت لیبر و روزگار حکومت ہند ، ساوتھ سنٹرل زون نے سی جی او ٹاورس کے باب الداخلہ کے روبرو سڑک کی صفائی کے لیے ایک پروگرام کا اہتمام کیا ۔ ڈائرکٹریٹ جنرل آف مائنس سیفٹی (DGMS) کے حیدرآباد آفس کی جانب سے سوچھ بھارت مشن کے تحت 16 تا 31 مئی 2016 صفائی مہم کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ اس آفس کے تمام عہدیداروں اور اسٹاف ممبرس نے سڑک کی صفائی کی اور کچرے کو صاف کیا تاکہ عوام میں صحت و صفائی کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا ہو ۔ اس موقع پر ہندوستان کو صاف ستھرا ملک بنانے کے لیے تمام عہدیداروں اور اسٹاف ممبرس نے عہد بھی کیا ۔ 2 اکٹوبر 2014 کو نئی دہلی میں راج پتھ پر سوچھ بھارت مشن کا آغاز کرنے والے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ ’ ایک صاف ستھرا ہندوستان بہترین خراج ہوگا جو ہندوستان گاندھی جی کو 2019 میں ان کے 150 ویں یوم پیدائش پر ادا کرسکتا ہے ‘ ۔۔

TOPPOPULARRECENT