Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / سی جی ایس ٹی اور آئی جی ایس ٹی بلز بطور فینانشیل بل پیش کرنے کی کانگریس کو امید

سی جی ایس ٹی اور آئی جی ایس ٹی بلز بطور فینانشیل بل پیش کرنے کی کانگریس کو امید

نئی ہلی ۔ 3 اگست (سیاست ڈاٹ کام) راجیہ سبھا میں جی ایس ٹی بل کی منظوری کیلئے دستوری ترمیمی بل کی منظوری کے بعد آج کانگریس نے امید ظاہر کی کہ مابعد قانون سازیاں جو جی ایس ٹی بل کے نفاذ کیلئے کی جائیں گی، جیسے سی سی ایس ٹی اور آئی جی ایس ٹی بلز سرمائی اجلاس میں فینانشیل بل کے طور پر پیش کی جائیں گی رقمی بلز کے طور پر نہیں۔ سابق مرکزی وزیرفینانس اور سینئر کانگریس قائد پی چدمبرم نے کہاکہ وہ وزیرفینانس کے اس سلسلہ میں ایوان بالا میں دیئے ہوئے تیقن سے پوری طرح مطمئن نہیں ہیں۔ انہوں نے ادھورا وعدہ کیا ہے۔ وہ دستوری ترمیمی بل کی راجیہ سبھا میں منظوری کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ چدمبرم نے کہاکہ مرکزی وزیرفینانس ارون جیٹلی نے تیقن دیا ہیکہ وہ بلز پیش کرنے سے پہلے کانگریس کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔ سینئر کانگریس قائد اور سابق مرکزی وزیرقانون کپل سبل نے آدھار بل کی مثال پیش کی اور دعویٰ کیا کہ نئی قانون سازیاں رقمی بلز میں تبدیل کی جاسکتی ہیں تاکہ رائے دہی رک سکے۔

TOPPOPULARRECENT