Monday , June 26 2017
Home / شہر کی خبریں / سی سی آر یو ایم کے ملازمین ساتویں پے کمیشن سے محروم

سی سی آر یو ایم کے ملازمین ساتویں پے کمیشن سے محروم

عاجلانہ اقدامات کیلئے مرکزی وزراء سے نمائندگی
حیدرآباد۔/18جون، ( راست ) جنرل سکریٹری سنٹرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن ایرہ گڈہ جناب سید عثمان نے ساتویں پے کمیشن پر فوری عمل آوری کا مطالبہ کیا ہے۔ مرکزی وزیر لیبر و روزگار مسٹر بنڈارودتاتریہ کے نام روانہ کردہ ایک مکتوب میں جناب سید عثمان نے بتایا کہ سنٹرل کونسل فار ریسرچ آف یونانی میڈیسن کے ملازمین ساتویں پے کمیشن سے محروم ہیں جبکہ دیگر محکمہ جات کے ملازمین فیضیاب ہورہے ہیں۔ انہوں نے مسٹر وائی سریپت نائک مرکزی وزیر آیوش سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ کونسل کے ملازمین کے دیرینہ حل طلب مسائل بالخصوص ساتویں پے کمیشن پر عمل آوری کے سلسلہ میں عاجلانہ اقدامات کریں۔ انہوں نے بتایا کہ کونسل کے ملازمین نے اپنے مطالبات کو منوانے کیلئے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے تاہم انہیں اس بات کا یقین ہے کہ مرکزی وزراء ان کے مطالبات پر ہمدردانہ غور کرتے ہوئے فوری اقدامات کریں گے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT