Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / سی سی کیمروں سے جرائم کے تدارک میں مدد ہوگی : وزیر ٹرانسپورٹ

سی سی کیمروں سے جرائم کے تدارک میں مدد ہوگی : وزیر ٹرانسپورٹ

حیدرآباد 10 اپریل (آئی این این) وزیر ٹرانسپورٹ مہندر ریڈی نے کہاکہ ریاست میں اہم مقامات پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب سے جرائم کو روکنے میں مدد ہوگی۔ آج حیات نگر منڈل کے کوہیڈا ولیج میں کمیونٹی سی سی ٹی وی کیمروں کا افتتاح کرنے کے بعد مخاطب کرتے ہوئے وزیر ٹرانسپورٹ نے کہاکہ ریاستی حکومت کی جانب سے خانگی افراد اور فرمس کی مدد سے حیدرآباد میں ایک لاکھ سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کی جارہی ہے۔ انھوں نے کہاکہ اس کو تمام دیہی علاقوں میں وسعت دیا جائے گا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ پوری ریاست جرائم سے پاک ہو۔ رکن اسمبلی منچی ریڈی کشن ریڈی نے کہاکہ مقامی عوام کی جانب سے ان کے علاقوں میں سی سی کیمروں کی تنصیب میں مدد کی جارہی ہے۔ انھوں نے کوہیڈا ولیج میں کیمروں کی تنصیب کے لئے 12 لاکھ روپئے کا عطیہ دینے پر وینکٹ ریڈی کا شکریہ ادا کیا۔

TOPPOPULARRECENT