Wednesday , September 20 2017
Home / جرائم و حادثات / سی سی کیمروں کے تار سرقہ کرنے والی ٹولی گرفتار

سی سی کیمروں کے تار سرقہ کرنے والی ٹولی گرفتار

حیدرآباد 5 اگست ( سیاست نیوز ) پولیس کیلئے سب سے زیادہ فائدہ مند چیز بھی اب محفوظ نہیں رہی ۔ شہریوں کی حفاظت اور ان کے تحفظ میں پولیس کے مددگار سی سی ٹی وی کیمروں کے تاروں کا بھی سرقہ ہونے لگا ہے ۔ ایک ایسی ہی ٹولی کو باچوپلی پولیس نے بے نقاب کردیا جو سی سی ٹی وی کیبل تاروں کا سرقہ کر رہی تھی ۔ سائبر آباد پولیس کمشنریٹ میں شامل باچوپلی پولیس خود بھی اس ٹولی کی گرفتاری کے بعد حیرت کا شکار ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے 5 افراد پر مشتمل ٹولی کو بے نقاب کیا تاہم پولیس کا کہنا ہے ایک بڑے نٹ ورک کی شکل میں سرقہ اور ڈکیتی کی وارداتیں جاری ہیں ۔ پولیس کے مطابق 34 سالہ یادگیری ساکن بدویل ، 21 سالہ ناگا راجو ساکن کوکٹ پلی ، 20 سالہ وینکٹیش ساکن کوکٹ پلی ، 21 سالہ وٹھل ساکن تاڑبن سکندرآباد اور 21 سالہ پروین کمار کو گرفتار کرلیا ۔ یہ ٹولی شہر کے مختلف علاقوں میں سرقہ کی وارداتوں میں ملوث ہے ۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور اس کی اہمیت کے متعلق اقدامات جاری ہیں ۔ تاہم سارقوں نے جرائم کا پتہ چلانے اور مجرمین کی شناخت میں اہم رول ادا کررہے اس یونٹ ہی کو ناکارہ کرنے کا کام شروع کردیا ۔ پولیس کے مطابق بنجارہ ہلز ساگر سوسائٹی کے ساکن منیجر واجد نے پولیس میں شکایت کی تھی ۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا اور اس ٹولی کو بے نقاب کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT