Thursday , June 22 2017
Home / شہر کی خبریں / سی نارائن ریڈی کو چیف منسٹر کے سی آر کا خراج

سی نارائن ریڈی کو چیف منسٹر کے سی آر کا خراج

حیدرآباد ۔ 13 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر نے مشہور شاعر و گیان پیتھ ایوارڈ یافتہ سی نارائن ریڈی کو بھر پور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ٹینک بینڈ پر ان کا کانسے کا مجسمہ لگایا جائے گا ۔ شہر میں ایک یادگار قائم کرنے کے علاوہ ایک یونیورسٹی یا شہرت یافتہ ادارے کو سی نارائن ریڈی کے نام سے موسوم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ کے سی آر نے سی نارائن ریڈی کی نعش کا دیدار کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے اہم مقام پر سی نارائن ریڈی کی یادگار میوزیم قائم کی جائے گی ۔ ٹینک بینڈ کے ساتھ ساتھ ان کے آبائی مقام سرسلہ ہنومان جی پیٹ میں بھی کانسے کا مجسمہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ چیف منسٹر آنجہانی شاعر کی خدمات کو بھر پور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پروگرامس میں ہزاروں عوام شرکت کیا کرتے تھے ۔ اپنی شاعری اور صلاحیتوں سے انہوں نے عوام کا دل جیت لیا تھا ۔ تلگو عوام ایک عظیم شخصیت سے محروم ہوگئی ہے ۔ ان کی خدمات کو یادگار بنانے کیلئے حکومت کی جانب سے اقدامات کئے جائیں گے ۔ ان کی خدمات ناقابل فراموش ہے ۔ سی نارائن ریڈی کی جانب سے قائم کردہ سرساوت پریشد کو حکومت کی مکمل تائید و حمایت رہے گی ۔ چیف منسٹر نے سی نارائن ریڈی کی آخری رسومات میں بھاری تعداد میں شریک ہو کر انہیں بھر پور خراج عقیدت پیش کرنے کی شاعروں ، مصنفوں ، فنکاروں سے اپیل کی ۔ سی نارائن ریڈی کی آخری رسومات میں شرکت کرنے کیلئے عوام کو خصوصی بسوں کا انتظام کرنے کا اعلان کیا ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT