Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / سی وی آنند کمشنر سیول سپلائز مقرر

سی وی آنند کمشنر سیول سپلائز مقرر

حیدرآباد ۔ 16 اگست (سیاست نیوز) سینئر آئی پی ایس عہدیدار مسٹر سی وی آنند کو ریاستی حکومت نے کمشنر کنزیومر افیرس فوڈ اینڈ سیول سپلائز تقرر کرتے ہوئے احکامات جاری کئے۔ سال 1991ء آئی پی ایس بینک سے تعلق رکھنے والے مسٹر آنند سابق میں کمشنر پولیس سائبرآباد کی حیثیت سے خدمات انجام دیا تھا۔ ایڈیشنل ڈائرکٹرجنرل آف پولیس کے رتبہ پر ترقی دیئے جانے پر مسٹر سی وی آنند کا تبادلہ کرتے ہوئے ان کا تقرر ریزرو کردیا تھا۔ بیرونی ممالک سے رخصت پر واپسی کے بعد مسٹر سی وی آنند کو آج نیا عہدہ حوالے کیا ہے۔ چیف سکریٹری تلنگانہ ڈاکٹر راجیو شرما اس سلسلہ میں احکامات جاری کئے۔

TOPPOPULARRECENT