Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / سی وی آنند کو نوڈل الیکشن آفیسرس سے خطاب کیلئے الیکشن کمیشن کی دعوت

سی وی آنند کو نوڈل الیکشن آفیسرس سے خطاب کیلئے الیکشن کمیشن کی دعوت

حیدرآباد 8 جنوری ( این ایس ایس ) الیکشن کمیشن نے سیول سپلائز کمشنر و پرنسپل سکریٹری تلنگانہ سی وی آنند کو پانچ ریاستوں کے الیکشن نوڈل آفیسروں سے خطاب کیلئے مدعو کیا ہے ۔ ملک میں اترپردیش ‘ اترکھنڈ ‘ پنجاب ‘ گوا اور منی پور میں انتخابات ہونے والے ہیں۔ نرواچن سدن نئی دہلی میں منعقدہ ایک پروگرام میں چیف الیکشن کمشنر نسیم زیدی اور دو الیکشن کمشنران کی موجودگی میں سی وی آنند نے اخراجات پر کنٹرول ‘ انٹلی جنس کا حصول اور مختلف ایجنسیوں کے مابین تعاون کے تعلق سے اظہار خیال کیا ۔ انہوں نے ٹاملناڈو انتخابات سے متعلق اپنے تجربہ کو بھی پیش کیا ۔ ٹاملناڈو میں خدمات پر سی وی آنند کو ملک بھر میں انتخابی اخراجات پر قابو پانے سے متعلق سب سے بہترین کارکردگی کا ایوارڈ حاصل ہوا تھا ۔ سی وی آنند نے ٹاملناڈو کے انتخابات کے دوران امیدواروں کے اخراجات پر قابو پانے کیلئے کئی اختراعی اقدامات انجام دئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT