Thursday , August 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / سی ٹی ایل : بغداتیس کی مدد سے پنجاب نے ممبئی کو ہرایا

سی ٹی ایل : بغداتیس کی مدد سے پنجاب نے ممبئی کو ہرایا

ممبئی ، 24 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) قبرص کے مارکوس بغداتیس کی مدد سے پنجاب مارشلس نے میزبان ممبئی ٹینس ماسٹرز کو چمپینس ٹینس لیگ 2015ء کے اوپننگ میچ میں آج یہاں ایم ایس ایل ٹی اے گراؤنڈ پر 21-19 کے فرق سے شکست دی۔ بغداتیس نے مکسڈ ڈبلز اور پھر مینس ڈبلز مقابلے جیتے۔ قبل ازیں شروعات میں لجنڈز سنگلز کے تحت ممبئی کیپٹن رچرڈ کرائسک نے اپنے پنجابی ہم منصب گریگ روسسکی کو گزشتہ شب 5-4 سے ہرایا تھا۔ ویمنس سنگلز میں فلاویا پنیٹا نے ایلینا سویتولینا کو 5-2 سے ناکام کرکے ممبئی کی سبقت بڑھائی۔ مگر اس کے بعد پنجاب مارشلس نے زبردست واپسی کرتے ہوئے اگلے تینوں میچز کے ساتھ مجموعی کامیابی درج کرائی۔

TOPPOPULARRECENT