Thursday , August 17 2017
Home / جرائم و حادثات / سی پی آئی ایم ایل کارکن بھیم بھرت کی گرفتاری

سی پی آئی ایم ایل کارکن بھیم بھرت کی گرفتاری

حیدرآباد۔ 4 ڈسمبر (سیاست نیوز) سی پی آئی (ایم ایل) جنا شکتی ممنوعہ تنظیم ’’تلنگانہ یونائٹیڈ فرنٹ‘‘ کے نام سے سرگرم ہے ۔ڈی آئی جی حیدرآباد رینج ڈاکٹر اکون سبھروال نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ ممنوعہ تنظیم کے اہم رکن پی بھیم بھرت کی گرفتاری کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ماچاریڈی پولیس نے بھیم بھرت کو مجرمانہ سازش و آرمس ایکٹ کے مقدمہ میں گرفتار کیا اور اسکے قبضہ سے 20 ڈیٹونیٹرس برآمد کئے گئے ہیں۔ ماچاریڈی پولیس نے چند دن قبل ڈسٹرکٹ کمیٹی سیکریٹری اور جنا شکتی تنظیم کے ارکان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 4 دیسی ساختہ بندوق اور دیگر دھماکو اشیاء برآمد کئے ۔ بھیم بھرت کی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ سی پی آئی ایم ایل جنا شکتی نے تلنگانہ یونائٹیڈ فرنٹ نامی نئی تنظیم قائم کی ہے اور غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ اس تنظیم کی ذمہ داری جنا شکتی سیکریٹری کے راجندر عرف راجنا، کرّا دیویندر عرف امر اور ویملا اکا سنٹرل کمیٹی ممبرس ہیں۔ ڈاکٹر اکون سبھروال نے مزید بتایا کہ پی بھیم بھرت قتل، جبری وصولی، دست درازی ، آرمس ایکٹ اور غیرقانونی سرگرمیاں کے 11 مقدمات میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھیم بھرت ، ضلع محبوب نگر شاہ آباد، نظام آباد، وقارآباد اور ضلع رنگاریڈی کے کئی علاقوں میں اپنی غیرقانونی سرگرمیوں سے عوام کو خوف زدہ کررہا تھا۔

TOPPOPULARRECENT