Wednesday , August 23 2017
Home / سیاسیات / سی پی آئی ( ایم) پر بی جے پی کے الزامات بے بنیاد

سی پی آئی ( ایم) پر بی جے پی کے الزامات بے بنیاد

کیرالا میں زعفرانی تنظیموں کے کارکنوں نے تشدد بھڑکایا : یچوری
نئی دہلی ۔ 22مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) سی پی آئی ( ایم ) نے سنگھ پریوار پر جوابی تنقیدی وار کرتے ہوئے کیرالا میں تشد کیلئے بی جے پی اور آر ایس ایس کو مورد الزام ٹھہرایا اور الزام عائد کیا کہ ان ( بی جے پی /آر ایس ایس ) کے کارکنوں نے بائیں بازو قائدین کے جلوس فتح پر حملہ کیا تھا کیونکہ وہ عوامی فیصلہ قبول کرنے تیار نہیں تھے ۔ سی پی آئی ( ایم) کے لیڈر سیتارام یچوری نے کہا کہ ’’ بی جے پی کی منظم غنڈہ گردی کی سی پی آئی ( ایم) انتہائی سختی کے ساتھ مذمت کرتی ہے ۔ وہ بی جے پی اور آر ایس ایس کے کارکن ہی تھے جنہوں نے بائیں بازو کے جلوس فتح پر حملہ کرتے ہوئے تشدد بپا کیا تھا ‘‘ ۔ یچوری نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ہا کہ ’’ یہ ( تشدد) ساری ریاست ( کیرالا) میں بپا کیا گیا کیونکہ بی جے پی کیرالا میں عوامی فیصلہ قبول کرنے کیلئے قطعاً آمادہ نہیں تھی‘‘ ۔ مارکسیس کمیونسٹ پارٹی نے دعویٰ کیا کہ اس کے ورکرس کے خلاف الزامات بے بنیاد ہیں اور بی جے پی ‘ کیرالا میں جو کچھ ہوا اس پر منافقانہ اور غیردیانتدارنہ موقف اختیار کررہی ہے

TOPPOPULARRECENT