Friday , October 20 2017
Home / شہر کی خبریں / سی پی آئی کا منڈل سطح پر احتجاجی پروگرام

سی پی آئی کا منڈل سطح پر احتجاجی پروگرام

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرس کا بھی گھیراؤ ، سی وینکٹ ریڈی اور عزیز پاشاہ کا بیان
حیدرآباد۔11اپریل(سیاست نیوز) کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کی ریاستی عاملہ کے دور وزہ ہنگامی اجلاس کی روداد کو میڈیا کے روبرو پیش کرتے ہوئے سی پی ائی تلنگانہ اسٹیٹ سکریٹری چاڈا وینکٹ ریڈی نے کہاکہ ریاست تلنگانہ میں خشک سالی کے سبب پریشان حال کسان طبقے کی حالات زار کا صحیح انداز ہ لگانے کے لئے سی پی آئی کی جانب سے تین کمیٹیاں تشکیل عمل میںلائی گئی ہے ۔ انہوں کہاکہ خشک سالی کے سبب تلنگانہ کا ضلع محبو ب نگر کریم نگر ‘ عادل اور نظام آباد سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع قراردئے گئے ہیں جہاں پر زیر زمین پانی بھی شدید متاثر ہوا ہے ۔ مذکورہ اضلاع میںناکافی بارش کی وجہہ سے جہاں فصلیں تباہ ہورہی ہیں وہیں تالابیں حشک گئے ہیں اور بورویلس بھی ناقص ہیں۔چاڈا وینکٹ ریڈی نے کہاکہ سینئر سی پی آئی وسابق رکن پارلیمنٹ راجیہ سبھا کی نگرانی میں پارٹی کی جانب سے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو مذکورہ اضلاع کو دورہ کرتے ہوئے وہاں پر خشک سالی کی حقیقی صورتحال کاجائزہ لے گی اور ایک رپورٹ بھی تیار کریگی ۔اس کے علاوہ ریاست کے دیگر اضلاع میں بھی خشک سالی سے ہونے والے نقصانات اور حکومت کی نااہلی کا جائزہ لینے کے لئے دو علیحدہ کمیٹیوں کی تشکیل عمل میںلائی گئی ہیں جو زمینی حالات کا جائزہ پر رپورٹ تیار کریگی۔ اس کے علاوہ خشک سالی سے نمٹنے میںحکومت کی سست روی کے خلاف سی پی آئی 21اور22اپریل کومنڈل سطح پر ریاست گیر احتجاجی دھرنے منظم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور 25اپریل کوریاست کے تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرس کا گھیرائو کیاجائے گا۔جناب سیدعزیز پاشاہ نے میڈیا کوبتایا کہ جہاں ملک بھر کی ریاستوں میںکسان خشک سالی سے متاثرہیں وہیں مرکزی حکومت دیہی روزگار اسکیم کے تحت جاری کئے جانے والے رقومات کی ادائیگی کو تعطل کاشکار بناکردیہی عوام کو مزید مالی مسائل کا شکار بنارہی ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ موسم گرما میںشدت کی دھوپ اور گرمی سے راحت کے لئے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کی جانب سے ریاست میں ایسے پانچ سو مراکز بھی قائم کررہی ہیں جہاں پر راگی کے پانی کی سی پی آئی کارکنوں کی جانب سے مفت تقسیم عمل میںلائی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT