Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / سی پی آئی کا یوم تحفظ دستور ‘ پارٹی دفتروں پر پرچم کشائی

سی پی آئی کا یوم تحفظ دستور ‘ پارٹی دفتروں پر پرچم کشائی

کوچی۔26جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی نے آج یوم جمہوریہ کو یوم تحفظ دستور کے طور پر منایا اور ملک گیر سطح پر پارٹی دفاتر پر قومی پرچم لہرایا ۔ سی پی آئی کی قومی عاملہ کے رکن بنوئے وشواس اور سکریٹری کیرالا شاخ کانند راجندرن نے پارٹی کا پرچم لہرایا اور بنیادی خصوصیات اور دستوری اصولوں کے تحفظ کا عہد کیا جنہیں بی جے پی دور اقتدار میں خطرہ لاحق ہے ۔ انہوں نے بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے مرکزی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ فرقہ وارانہ ایجنڈہ پر عمل آوری کررہی ہے ۔ نریندر مودی حکومت اقدار کی کوئی پرواہ نہیں کرتی اور نہ دستور کو اہمیت دیتی ہے ۔ اس کے اصولوں جمہوریت ‘ سوشلزام اور سیکولرازم کو نظرانداز کیا جاتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT